Photo Gallery

- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر شہباز محمود نیازی اور نائب صدر ملک سعید اختر نے یکم اکتوبر 2024 کو باضابطہ طور اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ سابق صدر محمد طیب خان سواتی نے چارج ان کے حوالے کیا۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یونٹی گروپ لیڈران ،ایگزیکٹو باڈی ممبران اور ممبران چیمبر نے نو منتخب صدر چیمبر شہباز محمود نیازی، نائب صدر ملک سعید اختر کو ذمہ داریاں سنمبھالنے پر مبارکباد دی.
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب سینئیر نائب صدر محمود الرحمن نے باضابط طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا. سابق صدر محمد طیب خان سواتی نے چارج سینئیر نائب صدر محمود الرحمن کے حوالے کیا۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہباز محمود نیازی، نائب صدر ملک سعید اختر کی میزان بینک کے زیر اہتمام اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس سیمینار میں شرکت. ڈپٹی ہیڈ شاہیان احمد بیگ، ریجنل ہیڈ اور دیگر نے اسلامک بینکنگ سے متعلق بریفننگ دی. تقریب میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدور سید صفدر زمان شاہ، حاجی فخر عالم اعوان، ایگزیکٹو باڈی ممبران ملک عمیر خالد، یاسر قاضی، محمد طیب، وجاہت الحسن اور سابق ایگزیکٹو ممبر ضیاء الرحمن خان نے شرکت کی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہباز محمود، سابق صدور سید صفدر زمان شاہ، محمد سلیم اعوان، صدر آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن عبدالصبور قریشی کی ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس سے ملاقات، شہر اور تاجر برادری کی مشکلات و مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کا بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیکریٹریٹ میں ایوان صنعت و تجارت ہزارہ ڈویژن کے صدر خورشید اعظم خان کی قیادت میں وفد کا دورہ، وفد میں عابد حسین شاہ، سردار مظہر، خانویز خان، نثار احمد و دیگر شامل تھے اور نو منتخب کابینہ، ایگزیکٹو باڈی اور یونٹی گروپ لیڈران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی،
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا اجلاس صدر چیمبر شہباز محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس سے سینئر نائب صدر محمود الرحمن، نائب صدر ملک سعید اختر، ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس کے ایگزیکٹو باڈی ممبران کے علاؤہ سابق صدور سید صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجد قریشی، ملک محمد نذیر، حاجی فخر عالم اعوان، حاجی منظور الہیٰ، محمد سلیم اعوان، حاجی عطاء الرحمن، سابق سینئر نائب صدور ساجد نسیم، ثاقب عمران، تیمور نیازی، ضیاء الرحمن خان و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ایجنڈا پوائنٹس پر تفصیلی بحث کی گئی.
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہباز محمود، سینئر نائب صدر محمود الرحمن اور نائب صدر ملک سعید اختر کی ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور میں صوبہ بھر کے چیمبرز کے صدور و عہدیداران کے اجلاس میں شرکت. نائب صدر ایف پی سی سی آئی عون علی سید اور سابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے اجلاس کی صدارت کی، ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہباز محمود نے اپنے خیالات کے اظہار میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہباز محمود، سینئر نائب صدر محمود الرحمن، نائب صدر ملک سعید اختر اور سابق صدر حاجی منظور الہیٰ کا نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عون علی سید سے پشاور دفتر میں ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں جناب ضیا الرحمن خان اور نیاز خان کی طرف سے اعزازی دعوت۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہباز محمود اور نائب صدر ملک سعید اختر سابق صدور و ایگزیکٹو ممبران کی روشان فرنیچر فرینچائز حسن ابدال کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی عون علی سید کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کی سربراہی چئیرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثار اور سابق گورنر غلام علی کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی کے معزز ممبران نے تمام چیمبرز کا استقبال کیا جس میں وومن چیمبرز بھی شامل تھے۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےنو منتخب عہدیداروںاور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ممبران اور غیاث عبداللہ پراچا کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔ جس کی میزبانی جناب خالد لطیف صدر سی این جی ایسوسی ایشن نےکی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہباز محمود اور نائب صدر محمود الرحمن کا ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور کا دورہ۔ سابق گورنر غلام علی اور وی پی عون علی سید کی میزبانی میں ملاقات۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب شہباز محمود اور سابق صدر و ایگزیکٹو ممبرس سارک جناب سید صفدر زمان شاہ کی تاج محل مارکی کھلابٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ملک سعید اختر کی جانب سے معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت عبدالصبور قریشی کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب صدر فیڈریشن عون علی سید، صدر چیمبر شہباز محمود، صدر اے ٹی اے عبدالصبور قریشی، سابق صدور چیمبر ڈاکٹر امجد قریشی، حاجی فخر عالم اعوان، ضلعی صدر تحریک انصاف راجہ احتشام، تحصیل صدر فیصل خان ترک نے خطاب کیا تقریب میں شہر کے مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی.
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شہباز محمود کا صوابی چیمبر کا دورہ۔ اور نو منتخب کابینہ کو مبارک باد۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جناب شہباز محمود کی ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی میٹنگ میں شرکت۔
- ھری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر شہباز محمود کو صدر محمد عارف ھزارہ بیکرز اینڈ سویٹس فیڈریشن اپنی کیبنیٹ کے ھمراہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔
- ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس، اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس اور ٹی ایم او گل نائب خان نے ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔اس موقع پر صدر چیمبر شہباز محمود، نائب صدر ملک سعید اختر، سابق صدور سید صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجد قریشی، حاجی فخر عالم اعوان ، حاجی منظور الہی، سابق سینئیر نائب صدر ساجد نسیم و ایگزیکٹو ممبران محمد فاض، یاسر محمود، حسن طارق، عبدالباسط، حفیظ الرحمن،عثمان وحید و دیگر عہدیداران ن شرکت کی۔
- ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس، اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس اور ٹی ایم او گل نائب خان نے ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔اس موقع پر صدر چیمبر شہباز محمود، نائب صدر ملک سعید اختر، سابق صدور سید صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجد قریشی، حاجی فخر عالم اعوان ، حاجی منظور الہی، سابق سینئیر نائب صدر ساجد نسیم و ایگزیکٹو ممبران محمد فاض، یاسر محمود، حسن طارق، عبدالباسط، حفیظ الرحمن،عثمان وحید و دیگر عہدیداران ن شرکت کی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری کے نو منتخب صدر شہباز محمود کو مبارکباد دینے کے لیے بک سیلر ایسوسی ایشن کے وفد کا دورہ۔ جس کی قیادت مبشر احمد اور نبیل صاحب نے کی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایم پی اے شازیہ جدون کا دورہ اور نو منتخب صدر جناب شہباز محمود کو مبارکباد پیش کی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دوسرا ایگزیکٹو باڈی اجلاس صدر چیمبر شہباز محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر ملک سعید اختر، ایگزیکٹو باڈی ممبران نے شرکت کی اجلاس میں چیمبر کے فروغ اور مالی طور پر مضبوط بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی پانچویں پاکستان امریکا بز نس سمٹ میں شرکت۔ وفد میں چیمبر ممبران ظفر خان گکھڑ، اورنگزیب مغل، بابر ندیم، سہیل احمد اور محمد صدیق شامل تھے۔
- فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سارک چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے چالیسویں سارک چارٹر ڈے کا انعقاد۔ جس کی میزبانی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور نائب صدر عون علی سید نے کی۔ ایگزیکٹو ممبر سارک چیمبر و سابق صدر ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری سید صفدر زمان شاہ کی خصوصی شرکت۔
- ہری پور چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کونسل ایچ آر پی ڈی سی پاکستان کے زیر ایتمام منشیات فروشی کے بارے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں ایگزیکٹو ممبران و چیمبر ممبران نے شرکت کی۔
- ہری پور چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری میں وطن عزیز پاکستان کو درپیش اقتصادی ومعاشی مسائل کا حل اسلام کی نظر میں اور ہماری زمہ داریاں؟؟؟ کے عنوان سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ممبران ہری پور چیمبر ، ممبران ڈسٹرکٹ بار ، اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،
- سابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیکرٹریٹ کا دورہ، کابینہ صدر شہباز محمود، سینئر نائب صدر محمود الرحمن، نائب صدر ملک سعید اختر و ایگزیکٹو باڈی ممبران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی، ایگزیکٹو باڈی ممبر سارک چیمبر سید صفدر زمان شاہ، صدر چیمبر شہباز محمود، محمود الرحمن، ملک سعید اختر نے حاجی غلام علی کو دورہ ہری پور آمد پر شکریہ ادا کیا تقریب میں یونٹی گروپ لیڈران ڈاکٹر امجد قریشی، ملک محمد نذیر، حاجی فخر عالم اعوان، حاجی منظور الہیٰ و ممبران چیمبر نے شرکت کی.
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاک آسٹریا فکاشولے یونیورسٹی کے وفد کا دورہ۔ صدر چیمبر شہباز محمود اور نائب صدر ملک سعید اختر سے ملاقات۔ وفد میں پروفیسر ظفر اقبال پرنسپل سکول آف ڈیزائن اینڈ آرٹ، ڈاکٹر آفتاب اکرم ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، میٹریل سائنس اینڈ انجینئرنگ، شعیب احمد صنعتی رابطہ افسرپاک آسٹریا یونیورسٹی شامل تھے، اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر سارک چیمبر و سابق صدر سید صفدر زمان شاہ، چئیر مین امپورٹ ایکسپورٹ کمیٹی سید احمد جان سکندر اور چئیرمین ارٹس اینڈ کلچر کمیٹی ملک مدثر رحمن موجود تھے۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی پاک آسٹریا فاخاشولے انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ جیولری کانفرنس اینڈ ایگزیبیوشن میں شرکت اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا وفد میں نائب صدر چیمبر ملک سعید اختر، ایگزیکٹو باڈی ممبر سارک چیمبر سید صفدر زمان شاہ، سابق ایگزیکٹو باڈی ممبران ملک عبد الباسط، ملک عبید قیوم، خاور تنویر اور ایگزیکٹو ممبر عثمان وحید اور چیمبر ممبر صاحب خان شامل تھے۔ سید احمد جان سکندر نے چیمبر آف کامرس کی نمائندگی کرتے ہوئے جمز اینڈ جیولری بزنس سے متعلق بریفننگ، ایکسپورٹ اور امپورٹ، چیمبر اور فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون و سپورٹ کا یقین دلایا.
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ملک سعید اختر اور سابق صدر حاجی منظور الہی کی ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ڈویژن ناصر محمود ستی سے ملاقات کے موقع پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اس موقع پر تاجروں کو پرامن اور سازگار ماحول کی فراہمی پر بات چیت بھی کی گئی جس پر انہوں نے مکمل یقین دہانی کروائی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ارسلان میڈیکل سٹور ہری پور کے مابین معائدہ۔ جس میں چیمبر ممبران کو 8 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کے معائدے پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر صدر چیمبر شہباز محمود، سابق صدور و گروپ ہیڈز حاجی فخر عالم، ملک محمد نزیر، چئیرمین ایچ آر کمیٹی ضیاءالرحمن، ایگزیکٹو باڈی ممبران شیخ ذوالفقار ,حسن طارق اور حاجی شوکت نواز چئیرمین حج اینڈ عمرہ کمیٹی موجود تھے۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور نایاب لیبز کے مابین معائدہ۔ جس میں چیمبر ممبران کو 20فیصد ریڈیالوجی اور 40 فیصد پیتھالوجی پر ڈسکاؤنٹ دینے کے معائدے پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر صدر چیمبر شہباز محمود، سابق صدور و گروپ ہیڈز حاجی فخر عالم، ملک محمد نذیر، ایگزیکٹو باڈی ممبران شیخ ذوالفقار ,حسن طارق، چئیرمین ایچ آر کمیٹی ضیاءالرحمن اور چئیرمین حج اینڈ عمرہ کمیٹی حاجی شوکت نواز موجود تھے۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیکرٹریٹ میں عمر ایوب خان کی آمد، صدر چیمبر شہباز محمود، کابینہ و ایگزیکٹو باڈی ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سارک ممبر صدر سید صفدر زمان شاہ، ایگزیکٹو باڈی ممبران عبد الباسط، ملک عمیر خالد، شیخ ذوالفقار، حسن طارق، ضیاء الرحمن خان کے علاؤہ ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی و چیئرمین کھلابٹ اللہ یار خان ودیگر بھی موجود تھے۔ تاجروں کو در پیش مسائل پر بات چیت کی گئ اور عمر ایوب صاحب کی جانب سے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئ۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیکرٹریٹ میں عمر ایوب خان کی آمد، صدر چیمبر شہباز محمود، کابینہ و ایگزیکٹو باڈی ممبران کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سارک ممبر صدر سید صفدر زمان شاہ، ایگزیکٹو باڈی ممبران عبد الباسط، ملک عمیر خالد، شیخ ذوالفقار، حسن طارق، ضیاء الرحمن خان کے علاؤہ ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی و چیئرمین کھلابٹ اللہ یار خان ودیگر بھی موجود تھے۔ تاجروں کو در پیش مسائل پر بات چیت کی گئ اور عمر ایوب صاحب کی جانب سے ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئ۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور الغازی آئل چینجنگ سنٹر (الغازی ٹریکٹرز لمٹیڈ) جی ٹی روڈ ہری پور کے مابین معائدہ۔ جس میں چیمبر ممبران کو لبریکنٹس، فلٹر، آئل چینجنگ، پارٹس اور ٹیوننگ پر 6فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کے معائدے پر صدر چیمبر شہباز محمود اور الغازی آئل چینجنگ سنٹر کے اونر نے دستخط کیے ۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہباز محمود، ایگزیکٹو ممبر سارک سید صفدر زمان شاہ، ایگزیکٹو ممبر چیمبر ملک حسن طارق کی آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن سرائے صالح کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور نو منتخب صدر حسرت علی شاہ اور کابینہ کو مبارکباد دی۔
- ھری پورچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں خالدشہبازمغل کی زیرصدارت, ٹیکس افئیرکمیٹی اورانسانی حقوق کمیٹی کااجلاس منعقد ھوا. اس موقع پر امجد چغتائی, حاجی شوکت نواز, نبیل احمد اورکثیرتعداد میں ممبران نے شرکت کی.
- ھری پورچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں خالدشہبازمغل کی زیرصدارت, ٹیکس افئیرکمیٹی اورانسانی حقوق کمیٹی کااجلاس منعقد ھوا. اس موقع پر امجد چغتائی, حاجی شوکت نواز, نبیل احمد اورکثیرتعداد میں ممبران نے شرکت کی.
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی(HR) ہیومن ریسورس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ضیاء الرحمن خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تعمیر و ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ چیمبر سیکرٹریٹ کو فعال بنائیں گے۔ سیکرٹری جنرل کی میرٹ پر تقرری کی جائے گی۔ اجلاس میں کمیٹی ممبران نائب صدر ملک سعید اختر، سابق صدر سید صفدر زمان شاہ، شیخ ذوالفقار انور، ملک محمد سہیل اور ثاقب عمران اور خصوصی دعوت پر حاجی منظور الہیٰ نے شرکت کی۔
- اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کا چیمبر آف کامرس سیکرٹریٹ کا دورہ، چیمبر عہدیداران اور تاجروں سے ملاقات،
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ملک سعید اختر، سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ، سابق صدر چیمبر حاجی منظور الہیٰ، ایگزیکٹو باڈی ممبران عنایت اللہ شاہ، یاسر قاضی اور امجد علی کی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر منور خان آفریدی سے ملاقات، ایم ایس ڈی ایچ کیو تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور چیمبر آف کامرس کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا.
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ملک سعید اختر، سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ، سابق صدر چیمبر حاجی منظور الہیٰ، ایگزیکٹو باڈی ممبر عنایت اللہ شاہ، امجد علی، حسن عادل کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر قاسم حسین شاہ سے ملاقات اور کو مبارکباد پیش کی.
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ملک سعید اختر، سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ، سابق صدر چیمبر حاجی منظور الہیٰ، ایگزیکٹو باڈی ممبر عنایت اللہ شاہ، امجد علی، حسن عادل کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر قاسم حسین شاہ سے ملاقات اور کو مبارکباد پیش کی.
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ملک سعید اختر، سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ، سابق صدر چیمبر حاجی منظور الہیٰ، ایگزیکٹو باڈی ممبران عنایت اللہ شاہ، یاسر قاضی اور امجد علی کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محسن رضا ترابی سے ملاقات، تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور بطور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا .
- جنوبی سوڈان کی عبوری قومی قانون ساز اسمبلی کے ایک وفد نے جنوبی سوڈان کی پارلیمنٹ کے فرسٹ ڈپٹی سپیکر کی سربراہی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر سیکرٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا اور جناب عاطف اکرام شیخ صدر ایف پی سی سی آئی، صدر ای سی او سی سی آئی اور ان سے ملاقات کی۔ نائب صدر CACCI۔ اس موقع پر جناب طارق خان جدون، جناب عون علی سید نائب صدور ایف پی سی سی آئی، جناب کریم عزیز ملک چیئرمین صدر سیکریٹریٹ، میاں اکرم فرید، اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
- مشہور کاروباری شخصیت عون علی سید ،نائب صدر ایف پی سی سی آئی ، (کے پی کے)نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان بزنس گروپ کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔۔جس میں گلگت بلتستان بزنس گروپ (GBG)کے نو منتخب عہدیدار شامل تھے۔ ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہباز محمود، سابق نائب صدر ملک عمیر خالد، سینئر ممبر فیصل حبیب نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔۔
- یڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عون علی سید کی سربراہی میں وفد کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ملاقات،جس میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہباز محمود نے خصوصی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلی کو تاجروں کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعلی نے تاجر کمیونٹی کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔اس کے علاوہ صدر ہری پور چیمبر نے کہا کہ چونکہ ہزارہ ایک سیاحتی ریجن ہے۔ لیکن خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر ان مسائل کو حل کیا جائے تو پاکستان کو شعبہ سیاحت سے خاطر خواہ آمدن ہو سکتی ہے۔ جس پر وزیر اعلی نے سڑکوں کی مرمت کی مکمل یقین دہانی کروائی
- ڈسٹرکٹ اوور رائیٹ کمیٹی کی جانب سے سنٹرل جیل ہری پور کا دورہ کیا گیا، جس میں چیئرمین جیل خانہ جات کمیٹی عقیل احمد اعوان نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر جیل کے اندر قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
- اٹالین مال کی جانب سے اپنے کسٹمرز کے لئے قرعہ اندازی کی گئی اس سلسلہ میں مقامی ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ، اونر اٹالین مال حاجی عبد الوحید، وقار خان، صدر ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہباز محمود، نائب صدر ملک سعید اختر، سابق صدر حاجی منظور الہیٰ، ضیاء الرحمن خان، امجد علی، حاجی شوکت نواز، ملک عمیر خالد، ثاقب عمران، فیصل حبیب، خالد عزیز و دیگر موجود تھے۔
- ڈی واٹسن گروپ کے چئیرمین اور سیکرٹری جنرل یو بی جی گروپ ایف پی سی سی آئی ظفر بختاوری کی جانب سے مورخہ 7 فروری 2025 کو ایبٹ آبادبرانچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی صدر شہباز محمود نے کی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل کی تقرری کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو، ہیومن ریسورس کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الرحمن خان، صدر چیمبر شہباز محمود، سینئر نائب صدر محمود الرحمن، نائب صدر ملک سعید اختر، سابق صدر و سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ، ملک عمیر خالد اور شیخ ذوالفقار انور نے امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو کیے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس نے ٹیسٹ اور انٹرویو پراسس کا جائزہ لیا اور کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا
- ڈپٹی کمشنر ہری پور نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہری پور کے سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کی صدارت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہری پور، ٹی ایم اے کے افسران اور تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کھلی کچہری میں تاجروں نے افسران کو عارضی تجاوزات کے خاتمے، بازار کی صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور ڈپٹی کمشنر ہری پور نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں
- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے محمد حنیف گوہر سابق سینئیر نائب صدر ایف پی سی سی آئی، ظفر بختاوری چئیرمین ڈی واٹسن گروپ کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ اور انہیں اعزازی یادگار کے طور پر “تاریخی بندوق” پیش کی۔ اس ضیافت میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی صدر شہباز محمود نے ہمراہ صدر اسلام آباد جناح سپر اسد عزیز، سینئیر نائب صدر اسلام آباد چیمبر عبدالرحمن صدیقی، خالد چوہدری، ندیم کا کا زئی، کرنل ریٹائرڈ فیاض، ملک شبیر صدر ٹی سی سی آئی کی۔
- ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے محمد حنیف گوہر سابق سینئیر نائب صدر ایف پی سی سی آئی، ظفر بختاوری چئیرمین ڈی واٹسن گروپ کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ اور انہیں اعزازی یادگار کے طور پر “تاریخی بندوق” پیش کی۔ اس ضیافت میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی صدر شہباز محمود نے ہمراہ صدر اسلام آباد جناح سپر اسد عزیز، سینئیر نائب صدر اسلام آباد چیمبر عبدالرحمن صدیقی، خالد چوہدری، ندیم کا کا زئی، کرنل ریٹائرڈ فیاض، ملک شبیر صدر ٹی سی سی آئی کی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام چین کے وفد سے ملاقات۔ وفد میں صدر چیمبر شہباز محمود، سینئیر نائب صدر محمود الرحمن۔ ایگزیکٹو ممبر یاسر محمود اور سابق ایگزیکٹو ممبر احمد جان سکندر شامل تھے۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات۔ وفد میں صدر چیمبر شہباز محمود اور ایگزیکٹو ممبر یاسر محمود شامل تھے۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات۔ وفد میں صدر چیمبر شہباز محمود اور ایگزیکٹو ممبر یاسر محمود شامل تھے۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات۔ وفد میں صدر چیمبر شہباز محمود اور ایگزیکٹو ممبر یاسر محمود شامل تھے۔
- ایف پی سی سی آئی اسلام آباد میں صدر عاطف اکرام شیخ کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد۔ ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی صدر چیمبر شہباز محمود اور سنئیر نائب صدر محمود الرحمن نے کی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر شہباز محمود کی کاوش اور سمیڈا کے تعاون سے سمال اینڈ میڈم انٹرپرائزز کے لئے فنانسنگ پراڈکٹس اور بنک ڈاکومنٹشن کے حوالے سے ایک تربیتی و آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت نائب صدر ہری پور چیمبر ملک سعید اختر ،ایگزیکٹو ممبران مفتی حفیظ الرحمن، عثمان وحید، محمد فیاض، شیخ الیاس و ممبران ہری پور چیمبر قیصر نعیم، امجد مغل، خالد شہباز مغل اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں شرکاء کو فہد آمین کنسلٹنٹ سمیڈا نے ‘SME کو بنک لون و بنک پراڈکٹس کے بارے میں آگاہ کیا ، نیز انکی ڈاکومنٹس کی تیاری، اہلیت ، لون نہ ملنے کی وجوہات ، و دیگر معلوماتِ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اور آخر میں پروگرام کوآرڈینٹر ملک عمیر خالد سابق نائب صدر ہری پور چیمبر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سمیڈا کنسلٹنٹ کے تعاون سے 3/4 کیسزز کو بطورِ ماڈل حل کرنے کا عزم کیا ۔
- میزان بینک جی ٹی روڈ برانچ میں کسٹمرز ایپریسییشن ڈے اور گرین پاکستان ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی میزبانی بینک منیجر سراج ارشد خان اور ایریا منیجر یاسر شاہ کاکا خیل نے کی۔ ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگی صدر چیمبر شہباز محمود اور اور چیئرمین ایچ ار کمیٹی ضیاء الرحمن خان نے کی۔
- کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ کی ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد، تاجر برادری نے بجلی، تجاوزات، ریٹس، جرمانوں اور تاجروں کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا کمشنر ہزارہ ڈویژن نے موقع پر ہی ضلعی انتظامیہ کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے، رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام چیمبر سیکرٹریٹ میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب، اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس، ایکسین واپڈا، ٹی ایم او و دیگر محکمہ جاتی افسران موجود تھے صدر چیمبر شہباز محمود، نائب صدر ملک سعید اختر، سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ، سابق صدر ڈاکٹر امجد قریشی، ملک محمد نذیر، حاجی فخر عالم اعوان، امجد علی چغتائی، شازیہ جدون نے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو ہری پور کی تاجر برادری اور شہر کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور چیمبر آفس آمد پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیمبر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی چیمبر ممبران نے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو شہر میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ، شہر میں تجاوزات، تاجروں پر بھاری جرمانوں، عزت نفس کی بحالی اور مختلف مسائل سے آگاہ کیا کمشنر ہزارہ ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے
- کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ کی ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیکرٹریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد، تاجر برادری نے بجلی، تجاوزات، ریٹس، جرمانوں اور تاجروں کے دیگر مسائل سے آگاہ کیا کمشنر ہزارہ ڈویژن نے موقع پر ہی ضلعی انتظامیہ کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے، رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام چیمبر سیکرٹریٹ میں کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہری پور شوذب عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب، اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس، ایکسین واپڈا، ٹی ایم او و دیگر محکمہ جاتی افسران موجود تھے صدر چیمبر شہباز محمود، نائب صدر ملک سعید اختر، سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ، سابق صدر ڈاکٹر امجد قریشی، ملک محمد نذیر، حاجی فخر عالم اعوان، امجد علی چغتائی، شازیہ جدون نے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو ہری پور کی تاجر برادری اور شہر کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور چیمبر آفس آمد پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر چیمبر ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی چیمبر ممبران نے کمشنر ہزارہ ڈویژن کو شہر میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ، شہر میں تجاوزات، تاجروں پر بھاری جرمانوں، عزت نفس کی بحالی اور مختلف مسائل سے آگاہ کیا کمشنر ہزارہ ڈویژن نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کیے
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی فنانس سیکرٹری جنرل منسٹری آف کامرس سے ملاقات . وفد میں سینیئر نائب صدر محمود الرحمن، ایگزیکٹو ممبر حسن طارق اور چیمبر ممبر ظفر خان گکھڑ شامل تھے ۔
- ایگزیکٹو ممبر مفتی حفیظ الرحمن ہری پور چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری مختلف اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین کو نوٹیفکیشن دیتے ہوئے ۔
- ڈسٹرکٹ اوور سائیٹ کمیٹی کے تحت سنٹرل جیل ہری پور کا دورہ کیا گیا، جس میں چیئرمین جیل خانہ جات کمیٹی عقیل احمد اعوان نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی کی۔ 🔹 جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 🔹 قیدیوں کے کھانے میں بہتری کے لیے ککنگ آئل کے استعمال کی تجویز پیش کی گئی۔ 🔹 جیل ہسپتال میں زیر علاج گردے کے مریض قیدی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ریفر کرنے کی درخواست کی گئی۔ 🔹 چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے قیدیوں کے مسائل کے حل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
- ڈی پی او ہری پور فرحان خان اورڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کا مین بازار ہری پور کا دورہ ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی اور انچارج ٹریفک الیاس فرید بھی ہمراہ تھے ۔ افسران نےنائب صدر ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات کی اور رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ ہری پور پولیس اور ضلعی انتظامیہ تاجروں کو سازگار ماحول کی فراہمی اور تجاوزات سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کے لئے جامع حکمت عملی کے زریعے موئثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔رمضان المبارک میں مین بازار ٹریفک تسلسل کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بازار میں خریداری کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے سیکورٹی کا جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔
- پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع ہری پور کے کیبنٹ ممبران سے ملک میرج ہال میں حلف لیا گیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی یوسف ایوب خان نے تمام ممبران سے حلف لیا۔ جس میں بشارت نواز عباسی ضلعی صدر اور خورشید احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جس میں صدر چیمبر آف کامرس شہباز محمود، نائب صدر ملک سعید اختر, سابق سینیئر نائب صدر ثاقب عمران، صوبائی صدر پن سلیم خان، ممبر پیسرا ہزارہ ڈویژن شوکت محمود، اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس، صدر ڈسٹرکٹ ایمپلائز یونین سید قاسم شاہ بخاری، پرائیوٹ سکولز کے ایم ڈی اور مختلف تنظیموں کے صدور سمیت الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 25 معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قمر ضیاء مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے تقریب میں شرکت کرکے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہری پور کے سابقہ سینئر نائب صدر ساجد نسیم اور موجودہ صدر شہباز محمود، نائب صدر ملک سعید اختر، ایگزیکٹو ممبران ذوالفقار احمد اور غزن اقبال نے شرکت کی۔ یہ تقریب معذور افراد کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام تھی، جس میں ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولیات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔
- چئیرمین حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ملک عاشق اعوان , ملک عدیل اعوان اور ملک بلال اعوان کی جانب سے کمشنر ھزاری سید ظہیر اسلام کے اعزاز میں پرتلف الوداعی عشائیہ کا اہتمام , کمشنر ھزارہ کی الوداعی تقریب میں ڈپٹی کمشنر شوزب عباس , ڈی پی او فرحان خان , ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد , ایس ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمن , سابق ایس ایس پی عارف جاوید خان , صدر ہائی کورٹ بار جاوید تنولی , جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی و چئیرمین کھلابٹ اللّہ یار خان , سابق ضلع نائب ناظم آغا شبیر احمد اعوان , صدر پریس کلب حنیف اختر , کارڈینیٹر ٹو اپوزیشن لیڈر ساجد خان , صدر ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہباز محمود , نائب صدر ہری پور چیمبر ملک محمد سعید اختر , ضلعی صدر پی ٹی آئی راجہ اہتشام , سابق صدور چیمبر سجاد اشرف , خان , حاجی فخرعالم اعوان , سید صفدر زمان شاہ سابق سینئر نائب صدر ساجد نسیم , سفیر اختر اعوان , ریاض خٹک , واجد علی آفریدی , سابق صدر طیب خان سواتی , حاجی ارشاد تنولی , سابق ممبر ضلع کونسل غالب خان , دریا خان , سابق صدر انجمن آڑھتیاں اعظم خان , صدر یونین آف جرنلسٹس وقار علی , ملک جاوید آف کمال پور , سابق صدر چیمبر ملک محمد نزیر نادر ارشاد تنولی , و دیگر ہائے مکتبہ فکر سے وابستہ افعاد نے شرکت کی ,
- یگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیز محترم حسن طارق صاحب نے آغوش الخدمت ہری پور کا دورہ کیا اور یتیم بچوں کے لیے منعقدہ عید ملن پارٹی میں خصوصی شرکت کی۔انہوں نے بچوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا، ان کی تعلیم، تربیت اور دی جانے والی سہولیات کا بغور جائزہ لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔
- ھری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین ۔ جناب شہباز محمو د ( صدر) ملک سعید اخترصاحب ( نا ئب صدر) صفدر زمان شاہ صاحب (ایگز یکیٹو ممبر سارک / سابق صدر ) حاجی فخر عالم صاحب ( سابق صدر) حاجی منظور الٰہی صاحب ( سابق صدر) حسن طارق ( ایگز یکیٹو ممبر / چیف چئیر مین ) مفتی حفیظ الرحمن ، طیب راجپوت ایگز یکیٹو ممبر ا ن اور وقاص علی نے نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشین جناب اسد سعید خان کو تیسر ی مر تبہ صدر بار ایسو ایشین ھری پور کورٹ منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی۔ مبا رک با د کی تقر یب کا با قا عدہ آ غا ز کلا م پا ک کی تلا و ت سے جنا ب مفتی حفیظ الر حمن ایگز یکٹو ممبر ہر ی پور چیمبر آ ف کا مر س اینڈ انڈسٹری نے کیا – تلا و ت کلا م پا ک کے بعد صدر چیمبر آف کامرس ہر ی پور جنا ب شہبا ز محمود نے مبا رک پیش کی اور کچھ معا شر تی پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا –
- 15 اپریل 2025 کو ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت اکبر ایوب خان نے کی۔ جس میں ڈاکٹر کے مابین ہونے والی غلط فہمیوں کو حل کر کے اس مسلے کو ختم کر دِیا گیا ۔ جو کے ایک خوش آئند بات ہے۔ ڈاکٹرز کمیونٹی نے جرگے میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جن میں شعیب خان کا راجہ احتشام ڈسٹرکٹ ہری پور صدر پاکستان تحریک انصاف ،شعیب خان ، راجہ احتشام، ملک سعید اختر نائب صدر چیمبر آف کامرس ہری پور، پریس کلب صدر حنیف ہزاروی شامل تھے۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہباز محمود ہمراہ سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ اور ڈی سی ہری پور شوزب عباس، ڈی آئی جی ہزارہ ناصر ستی کو شیلڈ پیش کرتے ہوئے۔
- ڈسٹرکٹ ہری پور میں پہلے کیمبرج اسکول “امریکن لائسیٹف DNK اسکول سسٹم” فلیگ شپ برانچ کی اوپننگ سرمنی کہ موقع پر محمّد حارث عباسی سینئر نائب صدر PEN Haripur ڈائریکٹر امریکن لائسیٹف ڈسٹرکٹ ہریپور سابق صدر ہریپور چیمبر آف کامرس سید صفدر زمان شاہ کو Guest of Honor کا سرٹیفکیٹ پیش کر رہے ہیں۔
- یکجتی غزہ ( فلسطین) زیر اہتمام ھری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آ فس میں ھوئی ـ جس میں جماعت اسلامی کے امیر جناب طاھر عتیق صدیقی صاحب اور جماعت اسلامی کے دیگر اراکین نے شرکت کی ۔ ھری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعلیٰ عہدیداران جناب شہباز محمود ( صدر),ملک سعید اخترصاحب ( نائب صدر),صفدر زمان شاہ صاحب (ایگزیکٹو ممبر سارک/سابق صدر), ملک نزیر صاحب ( سابق صدر) اور دیگر سنیئر ممبران شا مل تھے ۔ امیر جماعت اسلامی جناب طاھر عتیق صدیقی صاحب نے غزہ میں ھونے والے ظلم و بربریت کی پرزور مذمت کرتے ھوے غزہ کے لوگوں کیساتھ اظہار یکجتی کا اظہار کیا ۔ جناب شہباز محمو د صدر ھری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی غزہ میں ھونے والے ظلم کی سفاکیت کو بے نقاب کرتے ہوئے غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجتی کا اظہار کیا ۔ ملک سعید اخترصاحب نائب صدر ھری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی غزہ میں ھونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ھوئے غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجتی کا اظہار کیا ۔ صفدر زمان شاہ صاحب ایگزیکٹو ممبر سارک/ سابق صدر نے بھی فلسطین غزہ میں ھونے والے مظالم کی کھل کے تردید کی اور جماعت اسلامی کی تمام پیش رفت کو سراہا ۔اور غزہ میں ھونے والے ظلم و جبریت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ دیگر ممبران جن میں سابق صدر ملک نزیر صاحب ، سنیئر نائب صدر جناب ساجد نسیم صاحب اور ملک وجاہت (ممبر)نے بھی غزہ کی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی کا اظہار کیا ۔
- Subject: PUBLIC HEARING ON THE DRAFT MASTER PLAN OF HARIPUR CITY DATED: 24/04/2025 TIMING: 11:00 am to 2:00 pm VENUE: BANDHAN MARQUEE ALI KHAN ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عادل ہری پور، ہری پور چیمبر اف کامرس کے صدر جناب شہباز محمود اور دیگر ایگزیکٹو ممبران اور گورنمنٹ اور سیمی گورنمنٹ اداروں کے افیشلز مدعو تھے۔ ہری پور سٹی کے کنجسٹڈ ایریاز کو ایک نیو پلان کے ذریعے سٹرکچر ڈ کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس میں ہری پور سٹی کے پورے نقشے کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈسٹری، ہاسپٹل، قبرستان، پلے گراؤنڈ، ڈرینج سسٹم، نیو ہاؤسنگ سکیمز، روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر عوامل کو زیر بحث لایا گیا۔ رد عمل میں شہباز محمود صدر ہری پور چیمبر اف کامرس نے Questioning session کا اغاز کیا اور اور بیان کردہ پلان میں سوالات حرفی اٹھاتے ہوئے چند نقاط کو اجاگر کیا۔
- دعوت اسلامی اور ہری پور چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام فلسطین کے ساتھ اظہار یکجتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صدر چیمبر شہباز محمود ،نائب صدر ملک سعید اختر، ممبر سارک چیمبر سید صفدر زمان شاہ, ایگزیکٹو ممبر محمد فیاض، چیئرمین کمیٹی جیل خانہ جات محمد عقیل اعوان، سابق سینئر نائب صدر ساجد نسیم، سابق سینئر نائب صدر ثاقب عمران،سی ای او مال آف ہری پور آصف تاج، حاجی عبدالقیوم، جواد طارق جنجوعہ، ہمراہ امیر جماعت اسلامی طاہر عتیق صدیقی صاحب و دیگر ممبران نے شرکت کی ۔
- اونر پائن سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی چوہدری فیصل سلیم نے” زاہدہ سلیم میموریل پائن سٹی کمپلیکس” کی افتتاحی تقریب منعقد کی ۔جس کا افتتاح مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور جناب سردار محمد یوسف نے کیا۔ دیگر مہمانان گرامی میں صدر ھری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جناب شہباز محمود ، نائب صدر جناب ملک سعید اختر ، صفدر زمان شاہ صاحب ایگزیکٹو ممبر سارک اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹیز کا اجلاس چیف چیئرمین آل اسٹینڈنگ کمیٹیز ملک حسن طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرمین نے بھرپور شرکت کی اور اپنی کارکردگی کے ساتھ مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں صدر چیمبر شہباز محمود، یونٹی گروپ لیڈران و سابق صدور سید صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجد قریشی، ملک محمد نذیر، ساجد نسیم, ایگزیکٹو ممبرز مس سامیہ خان، حنیفہ جدون و دیگر نے شرکت کی، چیف چیئرمین آل اسٹینڈنگ کمیٹیز ملک حسن طارق نے تمام چئیرمین کو کمیٹیز فعال بنانے پر زور دیا اور انھیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور مل کر چیمبر کی ترقی اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھانے کا عزم کیا۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد محمود الرحمن کی پاک آسٹریا یونیورسٹی کے کیرئیر فسٹ ایکسپو میں شرکت اور ہری پور چیمبر کی نمائندگی کی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد محمود الرحمن کی پاک آسٹریا یونیورسٹی کے کیرئیر فسٹ ایکسپو میں شرکت اور ہری پور چیمبر کی نمائندگی کی۔
- سنٹرل جیل ہری پور کی ڈسٹرکٹ اوورسائٹ کمیٹی کی میٹنگ۔ جس میں نائب صدر چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک سعید اختر، قمرضیا ملک ای ڈی سی ریلیف، جیل سپریٹینڈنٹ حامد خان اور مقدس خان، ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس اور اختر شاہ ڈی ایس پی اور قاسم فاروق ڈی پی پی، ڈاکٹر مھیمن یونیورسٹی آ ف ہری پور، ڈاکٹر ہادی رضا کوارڈینیٹر ڈی ایچ آفس، غلام حبیب سپرٹینڈنٹ آف ڈی ای او ہری پور نے شرکت کی۔ جیل کے قیدیوں کے مختلف مسائل پر بحث اور ان مسائل کے سدباب کے لیے پریکٹیکل تجاویز پر مشاورت کی گئی۔
- ہری پور چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری میں چیئرمین بی اینڈ ار کمیٹی ساجد رحمانی کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہر میں پارکنگ، سیکیورٹی اور لوڈ شیڈنگ سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا شیخوپورہ چیمبر آف کامرس کا دورہ۔ جس میں ہری پور سے ملک حسن طارق ایگزیکٹو ممبر و چیف چیئرمین آل سٹینڈنگ کمیٹیز، وقاص، علی رضا ممبر ایچ سی سی آئی اور شیخوپورہ چیمبر سے ناصر بلوچ کارپوریٹ ممبر، محسن گوندل اور ان کے گروپ لیڈر ملک منظور الحق صاحب موجود تھے۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ڈی سی ہری پور کے ہدایت پر ملکی حالات کے پیش نظر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ جس میں نائب صدر ہری پور چیمبر ملک سعید اختر، ممبر سارک چمبر سید صفدر زمان شاہ، عقیل اعوان، جواد طارق جنجو عہ، ملک ولید رضا، ملک وجاہت محبوب ، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیز، ایگزیکٹو ممبران اور دیگر ممبران چیمبر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف قمر ضیا ملک، اے سی حمزہ عباس نے شرکت کی۔
- ہری پور چیمر اف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آج بروز جمعہ 9 مئی 2025 کو مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاک فوج اور ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے کے لیے مشاورت کی گئی۔ جس کی صدارت صدر چیمبر جناب شہباز محمود صاحب نے کی۔ اس میٹنگ میں سارک ممبر سید صفدر زمان شاہ، سابق صدور حاجی فخر عالم، حاجی منظور الہی، ملک نذیر، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ایچ ار جناب ضیاء الرحمن خان، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی حج و عمرہ حاجی شوکت نواز، ایگزیکٹو ممبرز جناب مفتی حفیظ الرحمن، عثمان وحید، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی پریس اینڈ میڈیا صاحب خان اور چیمبر ممبر صداقت خان نے شرکت کی۔
- ڈسٹرکٹ جیل ہری پور میں منشیات کے عادی قیدیوں کی بحالی کے لیے قائم کیے گئے ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا عقیل احمد چیئرمین جیل خانہ جات کمیٹی کی خصوصی شرکت۔ تقریب میں سپرنٹنڈنٹ جیل محمد حامد اعظم، ڈی پی او فرحان علی خان، اے سی شہریار خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اختر شاہ، مقدس خان، عقیل احمد اعوان (چیئرمین جیل خانہ جات کمیٹی و رکن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہری پور)، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ڈاکٹروں، اور جیل سٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
- اے ٹی اے کے صدر جناب عبدالصبور قریشی اور ممبران کی جانب سے مجلس عاملہ کے چیئرمین جناب راجہ زبیر کی حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مہمان خصوصی جناب اکبر ایوب خان تھے اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی چیمبر صدر جناب شہباز محمود نے کی۔
- گلوبل ٹریڈ اینڈ ایکسپو سینٹر کے زیر اہتمام تھرڈ پاکستان فرانس ٹریڈ اینڈ بزنس ڈیلیگیشن 2025 کا انعقاد۔ جس میں ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی جناب صدر ہری پور چیمبر شہباز محمود اور چیمبر ممبر صداقت خان نے کی۔
- ہری پور چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہار تشکر کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت جناب شہباز محمود صدر چیمبر نے کی۔ اور خصوصی طور پہ اے سی ہری پور جناب حمزہ عباس اور محمد بشارت عباسی اور تمام چیمبرکے سابق صدور، ایگزیکٹو ممبران اور چیمبر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ضیاء الرحمن صاحب نے میزبانی کے فراہض انجام دیے ۔صدر جناب شہباز محمود نے پاک بھارت کے حالیہ کشیدہ حالات کی عکس بندی نہایت ہی جامع الفاظ میں کی اور پاک فوج کی دلیرانہ کاروائی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سراہا۔ جناب ڈاکٹر امجد اقبال قریشی نے بھی دشمن کی اس بزدلانہ کروائی کو اڑے ہاتھوں لیا ,جناب صفدر زمان شاہ ایگزیکٹو ممبر سارک نے بھی بھارت کی اس بزدلانہ کاروائی کی مذمت کی اور پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر داد پیش کی ۔اور دیگر سینیئر صدور و ممبران جن میں ملک سلیم اعوان ,حاجی شوکت حاجی فخر عالم اور ایگزیکٹو ممبران ملک عمیر خالد، حسن طارق، عثمان وحید اور دیگر ممبران نے بھارت کی اس مضموم بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں پاکستان فوج کی دلیرانہ کاوش جس کی بدولت پاکستان کا سر فخر سے پوری دنیا میں بلند ہوا اور دشمن کے غرور کو خاک میں ملانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔ اے سی ہری پور جناب حمزہ عباس نے بھی پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور باور کروایا کہ پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا۔
- ہری پور چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہار تشکر کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت جناب شہباز محمود صدر چیمبر نے کی۔ اور خصوصی طور پہ اے سی ہری پور جناب حمزہ عباس اور محمد بشارت عباسی اور تمام چیمبرکے سابق صدور، ایگزیکٹو ممبران اور چیمبر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ضیاء الرحمن صاحب نے میزبانی کے فراہض انجام دیے ۔صدر جناب شہباز محمود نے پاک بھارت کے حالیہ کشیدہ حالات کی عکس بندی نہایت ہی جامع الفاظ میں کی اور پاک فوج کی دلیرانہ کاروائی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سراہا۔ جناب ڈاکٹر امجد اقبال قریشی نے بھی دشمن کی اس بزدلانہ کروائی کو اڑے ہاتھوں لیا ,جناب صفدر زمان شاہ ایگزیکٹو ممبر سارک نے بھی بھارت کی اس بزدلانہ کاروائی کی مذمت کی اور پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر داد پیش کی ۔اور دیگر سینیئر صدور و ممبران جن میں ملک سلیم اعوان ,حاجی شوکت حاجی فخر عالم اور ایگزیکٹو ممبران ملک عمیر خالد، حسن طارق، عثمان وحید اور دیگر ممبران نے بھارت کی اس مضموم بزدلانہ کاروائی کے نتیجے میں پاکستان فوج کی دلیرانہ کاوش جس کی بدولت پاکستان کا سر فخر سے پوری دنیا میں بلند ہوا اور دشمن کے غرور کو خاک میں ملانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔ اے سی ہری پور جناب حمزہ عباس نے بھی پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور باور کروایا کہ پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا۔
- چیف چیئرمین جناب ملک حسن طارق کی زیرِ صدارت چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرمینز نے شرکت کی۔ اجلاس میں درج ذیل معزز ممبران شریک ہوئے: 1. حاجی غلام اصغر صاحب – چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایف بی آر 2. نیر جعفری صاحب – چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی 3. عقیل احمد اعوان صاحب – چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے جیل خانہ جات چیف چیئرمین جناب ملک حسن طارق نے تمام چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی کمیٹیوں کے ایسے ممبران کی نامزدگی یقینی بنائیں جو عملی، فعال اور کام کرنے والے ہوں، تاکہ کمیٹیوں کے طے کردہ اہداف کو مؤثر انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
- بی اینڈ ارسٹینڈنگ کمیٹی کی دوسری میٹنگ ہری پور چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی بی اینڈ ار جناب ساجد رحمانی صاحب نے کی۔ جس میں ملک سعید اختر نائب صدر ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سابقہ صدور جناب ڈاکٹر امجد قریشی صاحب ,جناب ساجد نسیم صاحب ,چیف چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹیز جناب ملک حسن طارق صاحب,ایگزیکٹو ممبر جناب محمد فیاض صاحب ,چیمبر ممبر جواد طارق جنجوعہ صاحب ,صاحب خان چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی پریس اینڈ میڈیا اور وقاص علی نے شرکت کی.
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شہباز محمود، سارک ممبر و سابق صدر سید صفدر زمان شاہ اور سابق صدر حاجی منظور الہیٰ کی ایوان صنعت و تجارت مانسہرہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور مانسہرہ چیمبر کے صدر سید ممتاز شاہ، سینئر نائب صدر محمد حنیف اعوان اور ایگزیکٹو باڈی ممبران کو مبارکباد پیش کی. تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تھے.
- مذہبی ہم آہنگی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی جناب نیر جعفری صاحب اور چیف چیئرمین ملک حسن طارق صاحب نے کی ۔ جس میں تمام ممبران کمیٹی کا تعارف اور کمیٹی کا منشور مرتب کرنے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں ,کمیٹی ممبران اور شراکاء میں سابقہ صدر چیمبر ملک نذ یر صاحب ,ڈسٹرکٹ خطیب عبدالماجد قمر صاحب ,قاضی عابد دائم صاحب ,مولانا وحید عبداللہ صاحب ,سید انجم شاہ صاحب ,مس شازیہ جدون ,وقاص علی ,محمد طارق صاحب اورصاحب خان چیئرمین کمیٹی پریس اینڈ میڈیا ہری پور چیمبر نے شرکت کی ۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں بی اینڈ ار کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت جناب ساجد الرحمن صاحب نے کی۔ کمیٹی ممبران جن میں ساجد نسیم صاحب ,عقیل احمد اعوان صاحب ,محمد فیاض صاحب اور جواد طارق جنجو عہ صا حب نے شرکت کی .میٹنگ میں پچھلی ملاقات کی کارگزاری اور حکمت عملی کے حوالے سے بات ہوئی .اور چائنہ ایمبیسی کو لکھے گئے خط کی وضاحت کی گئی جو کہ مشترکہ طور پر پریزیڈنٹ ایف پی سی سی ائی عاطف اکرام صاحب اور ہری پور چیمبر سے جناب ساجد رحمان صاحب کی قیادت میں بہت جلد چائنہ کے ایمبیسڈر سے خنجراب پاک چائنہ بارڈر بازار کے حوالے سے ملاقات طے پانے کی بھی کارگزاری بیان کی گئی ۔اور ہری پور کے تاجروں کی بہتری کے لیے ہری پور کی سیاحت کو بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئی ,اور ہری پور اور گرد نواح کے علاقوں میں موجود معدنیات کو بین الاقوامی طور پر متعارف کروانے کی حکمت عملی پر بات چیت اور عملی اقدامات پر غور و فکر کیا گیا ۔ اور میگا پروجیکٹ شٹل بس سروس کے حوالے سے بہت جلد جواد طارق جنجوا صاحب ممبران کو پریزنٹیشن پیش کریں گے ۔
- ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ سے ملاقات، ہزارہ ڈویژن میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تاجر برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا. وفد میں صدر چیمبر شہباز محمود، سارک ممبر و سابق صدر سید صفدر زمان شاہ، سابق صدور حاجی فخر عالم اعوان، حاجی منظور الہیٰ، ضیاء الرحمن خان، صدر ایوان صنعت و تجارت ہزارہ خورشید اعظم خان، ایگزیکٹو ممبر چیمبر ملک عمیر خالد، قاضی یاسر، ملک عبید قیوم، ولید احمد اور چیئرمین پریس اینڈ میڈیا کمیٹی صاحب خان شامل تھے.
- *سترویں آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس- 2025.* راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے توسط سے Movenpick Centaurus islamabad,Pakistan میں منعقد ہوئی .جس میں پاکستان کے اعلی عہدداران جن میں منسٹر آف فارن آفیئر آف پاکستان جناب اسحاق ڈار صاحب، منسٹر فار پلاننگ ڈیویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشیٹو آف پاکستان جناب احسن اقبال چوہدری صاحب ,ممبر آف نیشنل اسمبلی آف پاکستان جناب حنیف عباسی صاحب، جناب غلام علی صاحب سابق گورنر کے۔پی و سابق پریزیڈنٹ آف ایف پی سی سی آئی،گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جناب جمیل احمد، ڈاکٹر ارم اے خان سیکریٹری برائے پرائیویٹائزیشن کمیشن اف پاکستان, سید عون علی شاہ نائب صدر ایف پی سی سی ائی کے۔ پی۔ کے ,ایمبیسڈر اف چائنہ ,ترکی اور اذربائجان اور دیگر بین الاقوامی ریپریزنٹیٹیو جن میں یوگنڈا ,یو۔کے اور یو۔ایس۔اے اور ال چیمبر اف پاکستان کے صدور نے شرکت کی .ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمایندگی صدر ہری پور چیمبر جناب شہباز محمود صاحب نے کی ,جس میں مختلف اقسام کے ٹیکسز اور دوسرے مسائل کو زیر بحث لایا گیا جس سے ملک میں تجارتی سرگرمیوں اور درامد برامد کے نظام کو بہتر سے بہترین بناۓ جانے کو اعلی عہدے دران کے سامنے پیش کیا گیا ۔ اور حالیہ فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اور پاکستان کی بھرپور حمایت کرنے پر چین ,ترکی اور اذربائجان کہ سفیروں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔
- اسسٹنٹ کمشنر جناب حمزہ عباس کے اعزاز میں چیمبر آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینیئر ممبر صدر اڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی ہری پور جناب حاجی منظور الہی صاحب اور ظہور الہی ذیشان صاحب کی جانب سے ہری پور سے ٹرانسفر ہونے والے اسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کے اعزاز میں چیمبر آفس میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا۔ ڈی سی ہری پور شوزب عباس اور ایڈیشنل ڈی سی ڈاکٹر عادل ایوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس نے ہری پور میں اپنی تعیناتی کے دور کو زندگی کے چند یادگار لمحات میں سے ایک لمحہ قرار دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہری پور چیمبر ممبران کی جانب سے میرے ساتھ کیا جانے والا تعاون اور ان کی محبت نا قابل فراموش ہے، جو ہمیشہ مجھے آپ کی یاد دلاتی رہے گی۔اور اس موقع پر انہوں نے ظہور الہی کی سابقہ خدمات کو سراہا اور انے والے نیو افسران کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کی امید ظاہر کی ۔ اس موقع پر صدر چیمبر جناب شہباز محمود، نائب صدر ملک سعید اختر، دیگر سینئیر ممبران اور سابق صدور موجود تھے۔ سابق صدر و ممبر سارک چیمبر سید صفدر زمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہری پور کے شہری حمزہ عباس جیسے آفیسر سے محروم ہو گئے ہیں، ہم شفیق ، ملنسار اور ایک ہمدرد آفیسر کی کمی ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے، انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی ہری پور شوزب عباس اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور صدر چیمبر جناب شہباز محمود صاحب ,سید صفدر زمان شاہ صاحب اور نائب صدر ملک سعید صاحب اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر حمزہ عباس کو چیمبر عہدیداران وممبران جن میں صدر چیمبر جناب شہباز محمود صاحب ، سید صفدر زمان شاہ صاحب ایگزیکٹو ممبر سارک ,حاجی منظور الہی صاحب ,ظہور الہی صاحب محمد جمیل صاحب , امجد چغتائی صاحب اور دیگر ممبران کی جانب سے تحائف بھی پیش کیے گئے اور ہزارہ کی روائیتی پگڑی بھی پہنائی گئی